حکومت زبانی جمع خرچ اور خالی نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، طیبہ فاروق
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنمائوں فرزانہ کاظم اور طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت زبانی جمع خرچ اور خالی نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھر پور طریقے سے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں اور وہ بہت جلد ملک کو تمام تر بحرانوں سے نجات دلائیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے عوامی مسائل کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے نہ تو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا اور نہ ہی دیگر پر توجہ دینے کی زحمت کی مگر مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت نے عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کو م قدم رکھتے ہوئے فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر توجہ دیا تاکہ حالات کی بہتری ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں انصاف، جمہوریت کا مثالی نظام ر واں دواں ہے عدالتیں آزاد ہیں جبکہ میڈیا بھی اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک وقوم کی تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے کیونکہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکلانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ملک کا ہر فرد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com