پانچ افراد نے معمولی تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: پانچ افراد نے معمولی تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا، سونی اور محمد شفیق کا گزشتہ روز معمولی جھگڑا ہوا تھا جس پر سونی وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونی اور محمد شفیق ملک کا معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا جس پر سونی نے اپنے بھائی محمد اکبر ودیگر تین کس نامعلوم افراد کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد شفیق کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com