میرانشاہ (جیوڈیسک) پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد دس ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت نے وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے دس سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد دس ہو گئی ہے اور اس سال اب تک پولیو سے متاثر ہونے والے تمام دس بچوں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
گزشتہ سال وزیرستان کے 44 بچے پولیو کا شکار ہوئے تھے۔