مذاکرات میں غیر ضروری شرط پیش نہ کی جائے: شاہد اللہ شاہد

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

لاہور (جیوڈیسک) طالبان کی سیاسی شوریٰ نے اپنی مذاکراتی کمیٹی سے کہا ہے کہ مذاکرات میں کوئی ایسی غیر ضروری شرط پیش نہ کی جائے جو مذاکراتی عمل کیلئے نقصان دہ ہو۔

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے دو ارکان مولانا یوسف شاہ اور پروفیسر ابراہیم نے طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق سیاسی شوریٰ نے کمیٹی کو اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی غیر ضروری شرط پیش نہ کی جائے جو مذاکراتی عمل کیلئے نقصان دہ ہو۔ ملاقات میں مذاکرات کیلئے بہتر ماحول کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا۔