کراچی (جیوڈیسک) ازبک لڑکیوں کی بغیر ویزا اور امیگریشن پاکستان آمد کے مرکزی ملزم محمد آصف ریاض کو ایف آئی اے نے کراچی سے حراست میں لے لیا۔
خصوصی ٹیم ملزم کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ گمشدہ لڑکیوں کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات کے بعد ایف آئی اے نے ازبک لڑکیوں کی پاکستان آمد کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ نہ صرف وسیع کر دیا ہے۔
اس معاملے میں ایف آئی اے حکام اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کرتے ہوئے تیزی رفتاری سے تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کراچی نے ہادی ٹریولز کے ریکارڈ سے یہ سراغ لگا لیا تھا کہ دونوں ازبک خواتین کی ٹکٹوں کے لیے ادائیگی کرنے والا عصمت فروش گروہ سے وابستہ ایک بدنام زمانہ شخص محمد آصف ریاض ہے۔