گجرات کی خبریں 10/2/2014

سابق ناظم وسٹیزن فرنٹ کے سنئیر راہنما چوہدری نجیب اشرف چیمہ کی خوش امن کی وفات پر سٹیزن فرنٹ کے ایک وفد نے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں ان کی رہائش پر جا کر چوہدری نجیب اشرف چیمہ سے اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی)سابق ناظم وسٹیزن فرنٹ کے سنئیر راہنما چوہدری نجیب اشرف چیمہ کی خوش امن کی وفات پر سٹیزن فرنٹ کے ایک وفد نے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں ان کی رہائش پر جا کر چوہدری نجیب اشرف چیمہ سے اظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ دے اور چوہدری نجیب اشرف چیمہ ودیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے وفد میں سٹیزن فرنٹ تھنکر ز فورم کے چیئرمین افتخار الدین بھٹہ ، سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری ندیم طفیل ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے نائب صدر فراز ملک ، جنرل سیکرٹری ایم وائی ناصر ، سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری ، سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی ، سنیئر نائب صدر مہر مشتاق احمد ، نائب صدر مرزاکبر بیگ برلاس ، نائب صدر شاہد ابرار جوڑا ، سلامت خاں اور صحافی آصف گھمن شامل تھے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرتحصیل ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پنجاب فیسٹیول کے میجر جامع ہائی سکول میں کھیلے گئے جس میں تحصیل گجرات کھاریاںاور سرائے عالمگیر کی بیڈمنٹن کی ٹیموں نے حصہ لیا
گجرات (جی پی آئی) انٹرتحصیل ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پنجاب فیسٹیول کے میجر جامع ہائی سکول میں کھیلے گئے جس میں تحصیل گجرات کھاریاںاور سرائے عالمگیر کی بیڈمنٹن کی ٹیموں نے حصہ لیا تحصیل گجرات کے کھلاڑیوں سیٹھ علی شہزاد،خرم شہزاد ، عاطف منظور نے تحصیل کھاریاں کی ٹیم کو ہرایا دیا بعد میں اسی ٹیم کا فائنل سرائے عالمگیر کی ٹیم کے ساتھ ہوا تحصیل گجرات کے سیٹھ علی شہزاد ، خرم شہزاد نے یکطرفہ مقابلہ میں تحصیل سرائے عالمگیر کو ہرا کر پنجاب فیسٹیول کے تحت ڈسٹرکٹ ونر کا حاصل کرلیا سیٹھ شہزاد اشرف ،صدر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ونائب صدر پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی اور چوہدری سلیمان ڈسٹرکٹ سپورٹس انیہ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور تحصیل گجرات کی ٹیم کو انٹر تحصیل ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ منصور عنوانی نے تحصیل گجرات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج دی ایجوکیٹر ز بارہ دری کمپیس گجرات میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل
گجرات (جی پی آئی)آج دی ایجوکیٹر ز بارہ دری کمپیس گجرات میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل بانماز مغرب منقعد ہوگی جس میں ممتا زعلماء کرام و ثناء رسول شریک ہوں گے دوست احباب کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام کیا
گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام کیا ، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصارالحسن شاہ نے گزشتہ روز چھالے شریف میں عرس مبارک کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، اگر ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیں محبت ، اخوت اور پیارا کا درس دیا ، اور ہمیں چاہیے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں ، آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ، اس آستانہ میں ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام ہوا ہے ، تا کہ دین کا کام تیزی سے فروغ پائے ، پیر سید نصیب علی شاہ نے اپنی تعلیمات میں عوام کو محبت و اخوت کا درس دیا اور اس علاقہ میں اسلام کی تعلیمات کو پروان چڑھایا ، ہم اپنے بزرگوں کی تعلیمات کے مطابق عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں ، وہ گزشتہ روز آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کے عرس مبار ک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مریدین اسلام پر مکمل طو رپر عمل نہیں کرینگے وہ کامیاب نہیں ہو سکتے ، پیر کا کام مریدوں کی اصلاح کرنا ہے اور ہم اس مشن پر کام کر رہے ہیں ، اور آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر اس سلسلہ میں عظیم الشان مدرسہ بھی کام کر رہا ہے ، جس میں بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے روشناس کروایا جاتا ہے ، عرس مبارک میں ملک بھر سے علمائے کرام ، مشائخ عظائم اور پیران کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، عرس کی تقریبات دو دن جاری رہیں ، جن کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کیں جبکہ ان کے ہمراہ صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن شاہ ، اور صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ کی نگرانی میں مریدین و عقیدت مندوں نے منظم انداز میں انتظامات کیے ، اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر سید ولایت شاہ ، پیر سید شمس الرحمن مشہدی اور مفتی اقبال چشتی نے خطاب کیا اور اولیاء کرام اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری علی اکبر نعیمی نے حاصل کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول محمد علی سجن ، عثمان قادری ، مشتاق رسول اور ریحان روفی نے ہدیہ نعت پیش کیا ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، پیر سید رضی العباس شاہ ، ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، نوابزادہ حیدر مہدی ، پیر سید عمر علی شاہ و دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی ، عر س کی تقریبات دو دن جاری رہیں ، شدید سردی کے باوجود عقیدت مندوں نے بھرپور حاضری دی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، پیر سید انتصار الحسن شاہ نے مریدین کی دستار بندی بھی کی اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔