قائم علی شاہ کا اعتراض، پنڈی اسلام آباد کیلیے نئی واٹرسپلائی اسکیم موخر

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے زیربحث آنیوالے نکات پر دیگر وزرائے اعلیٰ سے زیادہ اعتراضات اٹھائے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک غیر متوقع طور پر شہباز شریف کے بعد سب سے کم اعتراض کرنیوالے وزیراعلیٰ ثابت ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھرپور مزاحمت کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد کیلیے تجویز کی گئی نئی واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری موخر کردی گئی۔

سیدقائم علی شاہ کا موقف تھا کہ صوبہ سندھ پہلے ہی اپنے حصے کا پانی حاصل نہیں کرپا رہا۔