لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کرنا بد ترین جرم ہے، جب تک پنجاب میں بجلی چوری ختم نہیں ہوگی چین سے نہیں بیٹھوں گا، پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے کہابجلی کا بحران ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بڑے بحران کے حل کیلئے وقت درکار ہے۔
بجلی اور گیس چوری بدترین جرم ہے، یہ بل دینے والوں کے خلاف بہت بڑا محاذ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوٹ مار اور لالچ اور مجرمانہ غفلت نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا، ہر کوئی خون کے آنسو بہا رہا ہے کہ اتنی بے دردی سے ہمارے اس ملک کو لوٹا گیا۔
کالا باغ ڈیم بدقسمتی سے سیاست کی نظر ہو گیا، پاکستان کا اتحاد اور وحدت سب سے اول ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں ہیں۔ چاروں صوبوں کی محبت سب سے مقدم چیز ہے۔ جب تک چاروں صوبے کالا باغ ڈیم پر متفق نہیں اسے ہاتھ لگانا ملکی مفاد میں نہیں۔