سڈنی (جیوڈیسک) ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
آسٹریلین کرکٹ کی جانب سے مختصر فارمیٹ کے عالمی کرکٹ کپ کے لیے سکواڈ کے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کو سونپی گئی ہے۔ سکواڈ میں آل راؤنڈر بریڈ ہوج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 43 سالہ بریڈ ہوج سکواڈ میں عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 23 مارچ کو ہو گا۔