لیاری میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے نوالین میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی خلاف کارروائی کے لئے لیاری کے علاقے نواں لین میں کارروائی کی تو لیاری گینگ وار کے چند ملزمان اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، رینجرز کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کیا گیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت اکرم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔