زندگی میں کامیابی کے لیے بھرپور محنت ضروری ہے،عارف لوہار

Arif Lohar

Arif Lohar

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کے لیے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔

باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جبک تک دن رات توجہ کے ساتھ اپنا کام نہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے۔ محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہے۔