پشاو: نواحی علاقے بڈہ بیرماشو خیل میں دہشتگردوں کا حملہ، 9 افراد جاں بحق

 Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈہ بیرما شوخیل میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،

مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بڈہ بیرماشو خیل میں فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا ہے جس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کا ہلاک کر دیا ہے۔