کوہستان (جیوڈیسک) کوہستان ویڈیو اسکینڈل میں نظرآنے والی لڑکیوں کی زندہ یا مردہ بازیابی کیلیے عدالت حرکت میں آگئی۔ پولیس کو لڑکیاں زندہ یا پھر لاشیں بازیاب کرنے کا حکم، ڈی پی او کوہستان کہتے ہیں کہ انہیں عدالتی احکامات نہیں ملے۔
کوہستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ یا تو وہ لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کو 26 فروری کو عدالت میں پیش کریں یا پھر ان کی لاشیں بازیاب کرائیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سیشن جج کوہستان کی جانب سے یہ حکم قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی جانب سے دائر پٹیشن پر جاری کیا گیا۔
ڈی پی او کوہستان اکبر علی نے جیونیوز کو بتایا کہ انہیں فی الحال کسی قسم کے عدالتی احکامات موصول نہیں ہوئے تاہم وہ ازخود اس اس کی انکوائری کر رہے ہیں۔