آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس: کپتان دھونی ملوث ہیں، للت مودی

 Lalit Modi

Lalit Modi

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور بیٹسمین سریش رائنا کے نام بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدگال رپورٹ میں مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل کے سابق کمشنر للیت مودی نے بھی الزام لگایا تھا کہ دھونی اور رائنا میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

مدگال رپورٹ میں دھونی اور رائنا سمیت چھ کرکٹرز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا ہے لیکن دیگر چار کرکٹرز کے نام ابھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس افسر سمپت کمار کو دو بکیز نے تحقیقات میں سریش راَئنا اور مہیندرا سنگھ دھونی کے نام بتائے تھے۔