پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے شمع سینما بم حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق حملہ آور پہلے سے سینما ہال میں موجود تھا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے پہلا دستی بم سینما ہال میں بیٹھے لوگوں کی پہلی قطار پر پھینکا، اسی دوران دوسرا دستی بم ہال کے گیٹ کے قریب پھینکا گیا اور اس کے بعد تیسرا دستی بم حملہ ہوا، دستی بم حملوں کے بعد سینما میں بھگڈر مچ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 فروری کو پکچر ہاوس سینما اور گذشتہ روز شمع سینما بم دھماکوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ شمع سینما دھماکوں میں 13 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔