متحدہ کے کارکن سلیمان کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف درخواست

MQM Petition

MQM Petition

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کارکن سلیمان کی ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلیمان کے ماورائے عدالت قتل میں حکومت سندھ، کراچی پولیس چیف، ایس ایس پی ایسٹ اور ایس پی کورنگی ملوث ہیں۔

سلیمان کی ہلاکت کی تحقیقات کرکے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ درخواست دائر کرنے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف حسنین کا کہنا تھا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے اور ہمارے کارکنوں کو ماورائے قتل کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل فہد عزیز پر تشدد کے خلاف بھی ایم کیو ایم نے درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔