کراچی: چمن کے تاجروں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چمن کے تاجروں کے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو 4،4 بار سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

31 دسمبر 2008 کو کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر جعلی پولیس مقابلے میں 4 تاجروں کو پولیس اہلکاروں ایس ایچ او اینٹی کار لفٹنگ سیل ملک ارشاد، ہیڈ کانسٹیبل ظہور خان، ظہور مرزا، نور محمد اور ظفر احمد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں شاہد فرحان، طاہر، زین اور عبیداللہ شامل تھے۔