کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/2/2014

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جش عید میلادالنبیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عطاء اللہ خان سیہڑ کی رہائش گاہ ( ودھے والی ) میں عظیم الشان جلسہ مورخہ 22 بروز ہفتہ کو زیر صدارت پیر سید حمادالدین شاہ گیلانی آف گولڑہ شریف منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں خصوصی خطاب سید اظہر الدین شاہ جیلانی (راولپنڈی) جبکہ ثنا خوان رسول ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد فاروق بلبل ( بہاولپور) محمد طارق عطاری، سید غافر عباس، حافظ دستگیر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسمبلی میں سب سے پہلے سرائیکی عوام کے حق کے لیے میں نے آواز بلند کی تھی اور 130 سرائیکی پروفیسر بھرتی کروائے تھے۔ اقبال چنڑ
کروڑ لعل عیسن (تحصیل رپوٹر) سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب ،ملک احمد علی اولکھ کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑ نے آج کروڑ لعل عیسن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور حکومت پنجاب اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن جب تک ہر آدمی اپنی اصلاح نہیں کر سکتا ہم معاشرہ سے کرپشن کے خاتمہ کا خواب کبھی پورا نہیں کر سکتے۔ ملک اقبال چنڑ نے کہا کہ ان کا تعلق بھی وکیل کے پیشے سے ہے اور لوگوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں ملک احمد علی اولکھ ایک شریف اور باکردار مسلم لیگی کارکن ہیں ہم بطور وزیر انکی کاکردگی کی قدر کرتے ہیں۔

اسمبلی میں سب سے پہلے سرائیکی عوام کے حق کے لیے میں نے آواز بلند کی تھی اور 130 سرائیکی پروفیسر بھرتی کروائے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ملک احمد علی اولکھ کی رہائش گاہ پر علاقہ کے معززین کے علاوہ سردار اخلاق احمد خان ایڈووکیٹ۔ملک سیف ا للہ سامٹیہ ایڈووکیٹ، پیر الفت شاہ ایڈووکیٹ اور ملک شعیب ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ملک اقبال چنڑ نے تحصیل بار ایسو سی ایشن کی حلف برداری کی توریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی قبول کر لی اور تمام وکلاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ ، محمد شفیع خان لاشار اور شہاب کان لاشاری کی رہائش گاہ پر سرگانی گئے۔ اور اس دوران مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ اے سی کروڑ محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے۔