سندھ فیسٹیول کا آج سے حیدرآباد میں آغاز، ضلع بھر میں عام تعطیل

Sindh Festival

Sindh Festival

حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات آج سے حیدر آباد میں شروع ہو رہی ہیں۔ فیسٹول کا افتتاح وزیر اعلی سندھ کریں گے۔ فیسٹول کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔

حیدر آباد بائی پاس کے قریب منعقدہ سندھ فیسٹول کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ تقریب کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کریں گے۔ فیسٹول میں گھڑ سواری اور اونٹوں کی ریس سمیت مختلف ثقافتی پرگرام شامل ہیں۔

سندھی اجرک اور ٹوپی کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ فیسٹول کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نواز حسین سوہو نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت آج تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تقریبات کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔