کراچی اسٹاک مارکیٹ، ہنڈرڈ انڈیکس 436 پوائنٹس اضافہ

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی قسط ملنے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو چھتیس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا، بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار چھ سو ستتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیس کروڑ اکاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق اتحادی سپورٹ فنڈ ملنے سے تیزی رہی۔