واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ری پبلکن سینیٹر نے خفیہ ایجنسی کی جانب سے جاسوسی کئے جانے پر اوباما انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ ری پبلکن سینیٹر پال رینڈ اور ایک ہم خیال گروپ نے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے لوگوں کے فون اور انٹرنیٹ کی جاسوسی کرنے پر اوباما انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ امریکی عوام کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے عام افراد کی جاسوسی کرنا، آئین میں دی گئی آزادی اور حقوق کی خلاف ورزی ہے، سینیٹر پال نے فوری طور پر نگرانی کے اس پروگرام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔