ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانس کوئن مادھوری ڈکشت اور جوہی چاؤلہ کی نئی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بندیل کھنڈ میں خواتین پر مشتمل گلابی گینگ کی سربراہ سمپت پال نے ان کے گینگ پر بغیر اجازت فلم بنانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے یہ فلم ریلیز نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر نے گلاب گینگ بنانے سے قبل ان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں سمجھی جس سے انہیں تکلیف پہنچی ہے اور اگر فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ نہ بدلا گیا تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردیں گی۔
دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹر سومک سین کا کہنا ہے کہ فلم بالکل غیر حقیقی ہے اور اس میں اور گلابی گینگ میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔