چارہ کاٹنے والی مشین میں کرنٹ آنے سے نواحی گائوں ستوکی میں نوجوان محمد آصف جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی: چارہ کاٹنے والی مشین میں کرنٹ آنے سے نواحی گائوں ستوکی میں نوجوان محمد آصف جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کے رہائشی نذیر احمد کا جواں سالہ بیٹا محمد آصف چارہ کاٹنے میں مشین کو چلانے لگا تو مشین میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔