125 موٹر سائیکل 13ماڈل میں لگی ٹربو کو فوری ختم کیا جائے

مصطفی آباد/للیانی: 125 موٹر سائیکل 13ماڈل میں لگی ٹربو کو فوری ختم کیا جائے، منچلے نوجوان ٹھا ٹھا کی آواز پیدا کرکے علاقہ میں خوف و وہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، بچوں اور خواتین کے قریب آ کر آواز پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ڈر کی وجہ سے گرکر متعدد راہ گیر زخمی ہو چکے ہے فوری کاروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونڈا 125موٹر سائیکل13ماڈل میں لگی ٹربو کی وجہ سے تیز رفتار موٹر سائیکل کو سوچ آن آف کرنے کی وجہ سے فائرنگ طرز کی ٹھاہ ٹھاہ کی آواز پیدا ہوتی ہے۔

جو منچلے نوجوان خواتین اور بچوں کو ڈرانے کیلئے ان کے قریب آ کر آواز پیدا کرتے ہیں جس سے راہ گیروں میں خود وہراس پایا جاتا ہے، اور اکثر کمزور دل افراد کو سخت کوفت اور پریشان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہونڈا موٹر سائیکل کمپنی اپنی موٹر سائیکلوں سے ٹربو کو نکال دے اور پولیس اہلکار ایسے منچلے نوجوانوں کو گرفتار کرکے سزا دیں جو مخلوق خدا کو پریشان کرنے میں مصروف عمل ہیں۔