پشاور: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Polio Case

Polio Case

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہو گئی۔

عالمی ادارہ صحت کیطرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ ‫چھ ماہ کے بچے وقار شاہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے نمونے یکم فروری کو حاصل کیے گئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگ ئی ہے۔ 12 پولیو کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان اور 2 کا خیبرپختونخواہ سے ہے۔

گزشتہ سال 4 دنوں میں 4 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 13 فروری تک مجموعی طور پر صرف دو کیسز سامنے آئے تھے۔