راولپنڈی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس کے سبب فاسٹ بالر محمد عرفان کو ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر اظہر علی کی زیر صدارت راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں ہوا۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ معین خان اور بالنگ کوچ حاجی محمد اکرم، سلیم جعفر اور فرغ زمان نے شرکت کی۔
ہیڈ کوچ معین خان اور بالنگ کوچ حاجی محمد اکرم نے اجلاس کو کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں فاسٹ بالر محمد عرفان کو فٹنس کے باعث ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے ڈارپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ عمر گل کو دونوں ایونٹس میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے محمد حفیظ اور مصباح الحق سے مشاورت کرے گی۔ مشاورت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اپنی رپورٹ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو جمع کرائے گی۔