سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند – Feb 14, 2014

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائیگا، جو ہفتہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہو جائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔