پشاور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے اسلحہ اسکینڈل کے ملزم اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے رشتہ دار رضا علی خان کو مزید 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔
سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے رشتہ دار اور اسلحہ اسکینڈل کے گرفتار ملزم رضا علی خان کو ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ولایت علی شاہ گنڈا پور نے کیس کی سماعت کی۔
نیب کے وکلاء نے ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات کے لئے مزید ریمانڈ دینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے۔ ملزم کے خلاف اربوں روپے کے اسلحہ اسکینڈل میں 19 کروڑ روپے سے زائد کی خرد برد کا الزام ہے۔