ہنڈرڈ انڈیکس 136 پوائنٹس کمی سے 26541 پر بند

 Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں صبح کی تیزی کے بعد اختتام پر مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو چھتیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور ایک موقع پر انڈیکس میں ایک سو تراسی پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار پانچ سو اکتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیس کروڑ پینتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔