سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہو گئی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اکثر پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ ہماری پارٹی پالیسی کے مطابق حکومت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف اب لیڈر بن کر فیصلہ کریں۔ ہماری پارٹی حکومت کی جانب سے مذاکرات یا آپریشن کے فیصلے کی مکمل حمایت کرے گی۔جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔