ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ میں ساحل محمڈن نے مسلم اسٹار کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
Posted on February 14, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ڈسٹرکٹ انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں کورنگی کی معروف فٹ بال ٹیم ساحل محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط حریف مسلم اسٹار فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
دوران کھیل دونوں ٹیموں کی مضبوط دفاعی لائن کے باعث گیند گول پوسٹ کے سپرد نہ کرسکیں تاہم کھیل کے دوران میچ برابر ہونے پر پنالٹی ککس پر ساحل محمڈن نے مسلم اسٹار کو شکست دیدی۔
ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل آج مورخہ 15 فروری 2014ء بروز ہفتہ دوپہر 3:00بجے الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ کورنگی پر کھیلا جائیگا۔
اختتامی میچ کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہونگے جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان شعبہ کھیل کے کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com