کراچی (جیوڈیسک) سعید اجمل ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس کیلیے تیار ہیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مسائل سے لاتعلق قومی پلیئرز نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ پر نظریں جمالی ہیں، ٹیم کو بنگلہ دیش میں 25 فروری سے براعظم کے ہم عصروں سے ٹائٹل کے دفاع کی جنگ لڑنا ہے۔
اسپنر سعید اجمل بھی پانچ قومی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کے خواہاں ہیں، بیشتر پاکستانی کھلاڑی ان دنوں ٹوئنٹی 20 کپ میں حصہ لے رہے ہیں، چند ہفتے قبل سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا تھا کہ سعید کو کیریئر میں اضافے کیلیے کرکٹ سے وقفہ لینا چاہیے، ان کے مطابق سری لنکا کیخلاف وہ تھکے ہوئے دکھائی دیے۔ جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے صرف 6 میچز میں 15 وکٹیں لینے والے 36 سالہ اسپنر نے ان شکوک وشبہات کو مسترد کر دیا۔