ٹیکساس: تین منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Building Fire

Building Fire

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکا میں تین منزلہ رہائشی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تین منزلہ اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس دوران عمارت کی تیسری منزل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔