شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے، محکمہ خارجہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اور پاکستانی سفارت خانے شاہ زیب کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ شاہ زیب کے ویزے کی توسیع میں رکاوٹ نہیں ہیں، شاہ زیب امریکا میں کب تک رہیں گے، اس کا فیصلہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ زیب امریکا جے ون اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت آیا تھا۔ گزشتہ سال 13 نومبر کوٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا پاکستانی طالب علم انتہائی تشویشناک حالت میں ہے اور اس کا تعلیمی ویزا 28 فروری کو ختم ہونے والا ہے۔