انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، نظام زندگی درہم برہم

 Volcano

Volcano

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا کے ضلع مالنگ میں آتش فشاں کیلوڈ پھٹنے سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گئی جبکہ 2 مختلف مکانات منہدم ہونے سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے باعث جاوا کے 3 ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

انڈو نیشیا کی ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ آتش فشاں کے باعث تباہ ہونے والے گھر خستہ حال تھے جس کی وجہ سے مکانات آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کا وزن برداشت نہ کر سکے۔ آتش فشاں سے بڑی تعداد میں لاوا نکلنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سمارٹا میں آتش فشاں پھٹنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔