کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ہونے والی تمام کارروائیاں وردی میں کی جائیں اور جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں تمام کاروائیاں پولیس کی وردی میں کی جائیں۔
پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والی پولیس کی تمام گاڑیوں پر رجسٹریشن نمبر پلیٹ ہونے چاہیے اور بغیر نمبر پلیٹ یا جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں ہرگز استعمال نہ کی جائیں۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کا پولیس کی تمام گاڑیوں پر شناخت کے لیے ان کے اسٹیشن کے نام اور نمبر پرنٹ ہونے چاہیے۔