پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بازید خیل میں پولیس موبائل کے گزرتے ہی سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، اہلکار محفوظ رہے تاہم قریب سے گزرنے والی گاڑیوں میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی جانب سے بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو پولیس موبائل کے گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
واقعہ میں پولیس موبائل اور اہلکار تو محفوظ رہے تاہم قریب سے گزرنے والی گاڑیاں زد میں آ گئیں اور ان میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔