لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد مستعفیٰ۔ عبوری کمیٹی کا کہنا ہے آئندہ اجلاس میں استعفے پر غور کریں گے
ذرائع کے مطابق لیجنڈ جاوید میانداد نے پی سی بی میں بطور ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق کپتان نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ان کے تحفظات کو نظر انداز کیے جانے پر پُر شکوہ خط لکھا ہے۔ جاوید میانداد نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا ان کے سامنے کرکٹ تباہ ہو رہی ہے جسے وہ برداشت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں البتہ ایسے حالات میں مزید بورڈ میں نہیں رہ سکتے۔ دوسری جانب کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے جاوید میانداد کے اسعفی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے استعفی پر آئندہ اجلاس میں غور کریں گے۔