سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز تین روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

Salman bin Abdul Aziz

Salman bin Abdul Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز آج سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز کی سر براہی میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان میں انتہائی مصروف وقت گزارے گا۔ پاکستان میں قیام کے دوران انکی صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، مشیر خارجہ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہونگی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی تعاون نہیں اس سلسلے میں عالمی میڈیا پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔

پاک سعودی تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کو مزید بلندیوں کی جانب لے جائے گا۔