لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی بڑھ گئی۔ کراچی سمیت سندھ میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے لگا۔ دوسری طرف پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات نے آٹھ افراد کی جان لے لی۔ چھتیس افراد زخمی بھی ہو گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد میں صبح کے وقت دھند چھا گئی جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ ادھر ملتان شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ ادھر کراچی سمیت سندھ بھر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔
شور کوٹ کینٹ ٹوبہ روڈ پر سکول کالج وین کو حادثہ ہوا جس کے بحث ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا اور 20 طالبات زخمی ہو گئے۔ دھند کے باعث طالبات وین روڈ پر کھڑے ٹرک میں جا لگی۔ زخمی طالبات کو قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر ڈیرہ غازی خان کے قریب انڈس ہائی وے پر قمبر پل پر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور کار روائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافر کوچ کراچی سے بنوں جا رہی تھی۔
ادھر فیصل آباد کے قریب لاٹھیاں والا شیخوپورہ روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں بھی اوٹاوا کے مقام پر کار اور ٹرالر میں تصادم سے کار میں سوار دو افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔
چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر وین تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔