ڈنگہ کی خبریں 14/2/2014

ڈنگہ:ضلع گجرات، صحت کے سینکڑوں مراکز میں سہولیات کی عدم دستیابی، ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کمی ادویات نایاب،مریض پریشان
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)صحت اور تعلیم کسی بھی معاشرے کے بنیادی جز ہوتے ہیں بدقسمتی سے دونوں بنیادی سہولیات سے پاکستانی عوام محروم ہے،ضلع گجرات میں قلیل بجٹ اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رورل ہیلتھ سنٹر اور میٹرنٹی ہسپتال سمیت ڈنگہ کے گردونواح کے صحت کے مراکز میں ادویات کی شدید قلت کے باعث غریب مریض پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ دہائی دیتے نظر آتے ہیں ہر سال ہیلتھ سنٹر میں سالانہ ادویات کا بجٹ پہلے چند ماہ میں یہی ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے باقی چھ یا آٹھ ماہ میں مریضوں کو چند گولیوں پر ٹرخادیا جاتا ہے ضلع بھر میں90 بنیادی مراکز سمیت تین سول ہسپتال،دو تحصیل ہسپتال،چھ میٹرنٹی ہسپتال،10رورل ہیلتھ سنٹر اور ایک ٹراما سنٹر قائم ہیں مگر ہر سنٹر میں ادویات کی کمی مریضوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے ایکسرے فلمیں نہ ہونے کے باعث ایکسرے مشینیں بند ہیں جبکہ لیبارٹریوں میں سہولیات پوری نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں کے ٹیسٹ کروانے میں بھی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،عمارتیں کھڑی کرنے سے ادارے نہیں چلتے سہولیات کی فراہمی سے ادارے کامیاب ہوتے ہیں اور نچلی سطح تک لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے،حکومت کو صحت کے شعبہ میں سنجیدگی سے موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ غریب اور مستحق مریض استفادہ حاصل کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پانچویں کے بعد آٹھویں کے سالانہ امتحانات میں، انگلش میں سوالات شیٹ کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں حکمرانوںکے غیر سنجیدہ رویے اور شعبہ تعلیم کیلئے قلیل بجٹ کی وجہ سے معیار تعلیم بلند ہونے کی بجائے کمی کا سبب بن رہا ہے ہر نئے تعلیمی سال کے موقع پر سلیبس کی تبدیلی اور طلباء کا ذہنی معیار نظر انداز کر کے من مانے فیصلوں کے باعث طلباء میں تعلیم کے حصول کا شوق بڑھنے کی بجائے تعلیم سے بغاوت کرنے میں اضافہ ہو رہا ہے،سالانہ امتحانات2014ء کے سلسلہ میں جماعت پنجم کے طلباء و طالبات کے ذہنی معیار کو بالکل نظر انداز کر کے اس قدر مشکل سوالات شیٹ تیار کی گئی کہ اگر کسی بچے کو اس کا جواب آنا بھی ہے مگر پھر بھی وہ سوال کی نوعیت سمجھنے سے قاصر نظر آئے،انگلش مضمون کو اپنی جگہ اردو اور اسلامیات جیسے مضامین کی سولات شیٹ بچوں کے لیے درد سر بن گئی حکومت پنجاب صوبہ بھر میں انگلش کا معیار بلند کرنے کیلئے جس قدر پھرتیاں دکھا رہی ہے، کاش اگر وہ قومی زبان اردوکا معیار بلند کرنے کی کاوش کرتی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ سکولوں میں تربیت کا بہترین نظام وضع کیا جاتا تو قوم اخلاقی طور پر تباہ ہونے سے بچ جاتی مگر موجودہ حالات میں انگلش کا معیار بلند کرنے میں کوشاں حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کرنے میں تو ناکام نظر آرہی ہے ماہرین تعلیم کے مطابق سوالات شیٹ آسان طریقہ سے تیار کی جاتی تو بچوں کو ان کے حل میں آسانی رہنا تھی حکومتوں کو طلباء کے ذہنی معیار کو مدنظر رکھ کر سلیبس اور پیپرز تیار کرنے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ویلنٹائن ڈے کو پھیلانا اسلامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے،مذہبی حلقے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ویلن ٹائن ڈے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے معاشرتی بگاڑ کی راہ ہموار کر کے اسلامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،ثقافتی یلغار کے ذریعے یہود و ہنود نے ہماری نئی نسل کے زہنوں کو ویلن ٹائن ڈے جیسے خرافات کی جانب مائل کر دیا ہے اسلام ویلن ٹائن ڈے جیسے اعمال کی بجائے مسلمان نوجوانوں کو سنت نبوی اور اسوہ حسنہۖ کو مشعل راہ بنانے کی دعوت دیتا ہے امریکہ یورپ مغرب اور ہندوئوں کی ثقافتی سازش یلغار نے ہماری قوم کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں،ویلن ٹائن ڈے کا اسلامی معاشرے سے ذرا سا بھی تعلق نہیں ہے، اور اس قسم کی خرافات کو بے راہ روی پھیلانے کی سازش کے طو پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :میڈم مسرت زہرہ صدارت ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے بھی نامزد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میڈم مسرت زہرہ کو ان کی شاندار اور بے مثال تعلیمی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں کی بناء پر تحریک استحکام پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ براے حسن کارکردگی کے لیے نامزد کردیا گیا ہے،سمری سیکرٹری کیبنٹ ڈویثرن کو بھجوا دی گئی،چودہ اگست 2014ء کو ایوان صدر میں میڈم مسرت زہرہ اپنی شاندار تعلیمی خدمات کی بناء پر صدر پاکستان ممنون حسین کے ہاتھوں سے اپنا ایوارڈ وصول کریں گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :قومی رضا کار پولیس کا جزوی اور اہم حصہ ہیں،ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے گذشتہ روز ان کے آفس میں ڈنگہ،کھاریاں،لالہ موسیٰ،گجرات کے پی کیو آر کے ملازمین کی اہم ملاقات،اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس قومی رضا کاروں کے کردار کو سراہا اور کہا یہ فورس محکمہ پولیس کا جزوی اور اہم حصہ ہے،ہر موقع پر رضا کار محکمہ کی بھر پور امداد کرتے ہیں اور پورے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر
ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں،ہمیں ان رضا کاروں پر فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :انسپکٹر اختر پہلوان کی ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی گجرات اور منڈی بہائو الدین دو اضلاع کا چارج دے دیا گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)انسپکٹر اختر پہلوان کی ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی گجرات اور منڈی بہائو الدین دو اضلاع کا چارج دے دیا گیا،چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا،ڈنگہ سمیت ضلع گجرات کے کئی تھانوں میں تعینات رہنے والے انسپکٹر اختر پہلوان ڈنگہ کے نواحی گائوں سویہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈنگہ سمیت مختلف تھانوں میں بطور فرائض سرانجام دینے کے بعد گذشتہ دنوں ان کی ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی ہو گئی ہے،اور انہیں پنجاب پولیس سے پیٹرولنگ پولیس میں بھیج دیا گیا ہے ڈی ایس پی اختر پہلوان کو گجرات اور منڈی بہائو الدین پیٹرولینگ پولیس کا چارج دے دیا گیا ہے،دی ایس پی اختر پہلوان نے گذشتہ روز ڈی ایس پی پیٹرولنگ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے،پولیس لائن پ؛ہنچنے پر ڈی ایس پی پیٹرولنگ اختر کا پیٹرولنگ چیک پوسٹوں کے دوران انچارج صاحبان اور عملہ نے استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ،کمرشل 240،گھریلو60روپے مہنگا ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ،کمرشل 240،گھریلو60روپے مہنگا ہو گیا،چیئر مین ڈسٹری بیوشن ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے،کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت115روپے ہو گئی،اسی طرح پانچ روپے کی فی کلو گرام اضافے کے ساتھ گھریلوسلنڈر60اور کمرشل سلنڈر240روپے مہنگا ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات خالد نوید ڈار نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات خالد نوید ڈار نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث18ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا اس موقع پر انہوں نے جیل ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا اور بیرکوں کو بھی چیک کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی بھی تھے۔
ڈنگہ : ویگا سکول سسٹم کی انتظامیہ اور کوالیفائیڈ محنتی سٹاف خالصتاً خدمت خلق کے جذبے کے تحت نونانہالان چمن کی آبیاری میں مصروف عمل ہے،بشارت علی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کے ایڈمنسٹریٹر بشارت علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ادارہ ویگا سکول سسٹم کی انتظامیہ اور کوالیفائیڈ محنتی سٹاف خالصتاً خدمت خلق کے جذبے کے تحت نونانہالان چمن کی آبیاری میں مصروف عمل ہے اور ہمارا مشن اپنے طلبہ و طالبات کو سچے مسلمان اور محبت وطن پاکستانی بنانا ہے اور اسی مشن کے تحت ویگا سکول سسٹم کا تمام سٹاف پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے سابقہ نتائج اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم زبانی دعائوں کی بجائے عملی طور پر تعلیم و تربیت کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں اور ڈنگہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ والدین کا ویگا سکول سسٹم پر اعتماد اور اپنے مستقبل کے معماروں کو تعلیم وتربیت کیلئے ہمارے حوالے کرنا ہمارے لئے باعث اعزاز اور سرمایہ افتخار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسلام دشمن پاکستان کی سالمیت اور اسلامیت کو ختم کرنے کے درپے ہیں،میاں محمد ماجد آف ڈھلیان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی راہنما میاں محمد ماجد آف ڈھلیان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسلام دشمن پاکستان کی سالمیت اور اسلامیت کو ختم کرنے کے درپے ہیں،اسلام کے بنیادی عقائد کو چھیڑا جارہا ہے ملک میں عدم استحکام اور انارکی پیدا کر کے اسے کمزور کرنے کی سازش عروج پر ہیں،ان کا پائیدار حل یہ ہے کہ ہم اپنے قومی اور دینی دشمن کو پہنچانیں اور سازشوں کا منہ توڑ جوا ب دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : عام آدمی کامعیار زندگی اچھی معیشت کے محور پر ہے اور بہتر معیشت انرجی کی مسلسل فراہمی سے ،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی راہنما امیدوار کونسلر وارڈ نمبر7چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ عام آدمی کامعیار زندگی اچھی معیشت کے محور پر ہے اور بہتر معیشت انرجی کی مسلسل فراہمی سے ہے،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے ہماری ایکسپورٹ امپورٹ تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ڈنگہ کے تمام ملازموں نے احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کو تالہ لگا ئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ڈنگہ کے تمام ملازموں نے احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کو تالہ لگا دیئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکڑک یونین کی کال پر یوم احتجاج منایا گیا،واپڈا لیبر یونین ڈنگہ کے چیئر مین مہر محمد بوٹا شہزاد،واپڈا لیبر یونین ڈنگہII کے چیئر مین مرزا الطاف حسین،جنرل سیکرٹری محمد عارف،ظفر اقبال چیئر مین،مختیار امد سیکرٹری ،وائس چیئر مین محمد حنیف ،میاں منیر احمد مطالبات کیے ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف کے دبائو پر بجلی کی مہنگائی اور قومی اداروں کی نجکاری کرنے کی بجائے چوری روکنے اور واجبات کی بروقت وصولی کے لیے کاروائی کرے،بجلی کے عملہ کو غنڈہ عناصر سے تحفظ دیا جائے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے دبائو پر اسے نجکاری کے حوالے سے نہ صرف بجلی مہنگائی ہو گی بلکہ بجلی کے نرخوں میں فرق سے پانی کی تقسیم کی طرح بین الصوبائی تنازعات پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہرکی صفائی کی ناقص صورتحال پردو فلور کو وارننگ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے صفائی کی ناقص صورتحال پردو فلور کو وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ پانچ گرانفروشوں پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے جبکہ سول ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا، عثمانیہ فلور مل اور ڈنگہ فلور مل کا معائنہ کر کے صفائی پر انتطامیہ کو وارننگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آستانہ عالیہ وڑائچانوالہ شریف میں عظیم الشان ختم گیارہویں و محفل میلاد مصطفیۖ کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آستانہ عالیہ وڑائچانوالہ شریف میں عظیم الشان ختم گیارہویں و محفل میلاد مصطفیۖ کا انعقاد،اس روحانی محفل کی صدارت ولی کامل پیر سید ظہور حسنین شاہ صاحب آستانہ عالیہ وڑائچانوالہ نے فرمائی،جبکہ خادم دربار حضرت معین الدین چشتی اجمیری انڈیا سید محمد بلال چشتی نے خصوصی طور پر گیارہویں شریف کی محفل میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :جامع مسجد دربار حضوری تھانہ روڈ ڈنگہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیۖ اور ختم گیارہویں شریف کے موقع پر درس قرآن کانفرنس کا اہتمام
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)جامع مسجد دربار حضوری تھانہ روڈ ڈنگہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیۖ اور ختم گیارہویں شریف کے موقع پر درس قرآن کانفرنس کا اہتمام،عالمی مبلغ اسلام نائب مفتی اعظم عرب امارات مشیر وزیر اوقاف عرب امارات حضرت علامہ مولانا محمد عباس رضوی نے خصوصی خطاب فرمایا،اس عظیم الشان روحانی محفل کی صدارت سجادہ نشین دربار حضوری صاحبزادہ پیر میاں فضل حسین نے فرمائی جبکہ اس روحانی محفل کی سرپرستی صاحبزادہ پیر میاں غفار حسین نے کی،اس روحانی وجدانی محفل میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی سماجی شخصیات سمیت مریدین آستانہ عالیہ دربار حضوری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ضلع گجرات میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی آج سے آپریشن شروع ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی آج سے آپریشن شروع ہو گا،عوام کی اکثریت نے ہیلمٹ پابندی کو مسترد کر دیا ہے ضلع میں ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کو پہلے ہیلمٹ کا پابند بنایا جائے عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کی طرف سے ہیلمٹ خرید کر پہننے کی ڈیڈ لائن گذشتہ روز ختم ہو گئی ڈی ایس پی ٹریفک کی قیادت میں ٹریفک پولیس آج سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرے گی اور انہیں جرمانے کئے جائیں گے شہر گجرات کی اکثریتی عوام نے ہیلمٹ پابندی کو مستر د کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی سرکردگی میں کالج کے سبزہ زار میں دلکش مشاعرہ کا خاص اہتمام
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کے شعبہ اردو کے سربراہ ممتا ز دانشور پروفیسر زمان نیاز،پروفیسر وقار احمد،پروفیسر محمد نواز،پروفیسر حلیم،پروفیسر فاروق احمد،پروفیسر محمد ارشد سمیت ممتا ز ماہر تعلیم کی زیر نگرانی ممتاز ماہر تعلیم،نامور سپورٹس مین ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی سرکردگی میں کالج کے سبزہ زار میں دلکش مشاعرہ کا خاص اہتمام شعراء کے کلام سے شرکائے محفل مشاعرہ عش عش کر اٹھے گورنمنٹ کالج ڈنگہ کی تاریخ میں پرنسپل پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی ولولہ انگیز قیادت میں کالج کے پہلے مشاعرہ میں ملک گیر شہرت کے حامل شعراء حضرات محمدرفیق سیال،حکیم زاہد علی دوڑوی،اعزاز کاظمی،نعیم رضا بھٹی،پروفیسر عرفان احمد،ابوبکر صدیق،پروفیسر زمان نیاز،پروفیسر وقار احمد متیلہ اور کالج کے ہونہار طلبہ نے خوبصورت انداز سے اپنا اپنا کلام پڑھا اور شرکاء کی خوب دا د حاصل کی،گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کے عظیم الشان مثالی مشاعرہ میں پرنسپل پروفیسر رائے محمد نزیر عظیم کھرل،پروفیسر محمد نواز،پروفیسر وقار احمد متیلہ،پروفیسر زمان نیاز،پروفیسر حلیم جوڑا،پروفیسر محمدارشد،پروفیسر مدثر اقبال،پروفیسر فاروق احمد،پروفیسر اشفاق احمد،پروفیسرزاہد محمود،پروفیسر جمشید امد،پروفیسر حیدر علی،پروفیسر افتخار احمد،پروفیسر جمشید عنایت،پروفیسر عرفان احمد،پروفیسر اسد محمود،پروفیسر منصور احمد،پروفیسر فواد شاہ،پروفیسر غلام رسول،پروفیسر غلام غوث،مہر شاہد اقبال،لیاقت علی،غلام محمد سمیت کالج کے سینکڑوں طلبہ نے بھر پورانداز سے شرکت کی،پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے ملک گہر شہرت کے شعراء کرام کو ویلکم کیا اور ان کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا،کالج کے ذہین فطین طلبہ نے کالج کی تاریخ میں پہلے مشاعرہ کی محفل میں خوبصورت انداز سے اپنا اپنا کلام پیش کر کے شرکائے تقریب کے دل جیت لئے،شاندارکارکردگی پر پرنسپل پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے کالج کے طلبہ کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کالج کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کی تاریخ کے پہلے عظیم الشان محفل مشاعرہ کا کامیاب انعقاد کالج کے اعلیٰ قابلیت کے حامل پروفیسر ز صاحبان اور نوجوان طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی کامظہر ہے،پرنسپل رائے محمد نذیر عظیم کھرل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پروفیسر و پرنسپل ڈگری کالج ڈنگہ فار بوائز پروفیسر محمد نذیر عظیم کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ گورنمنٹ ڈگری کالج کو پنجاب کا ماڈل کالج بنانے کیلئے اپنی تمام غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام اقدامات کریں گے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کی تاریخ کے پہلے عظیم الشان محفل مشاعرہ کا کامیاب انعقاد کالج کے اعلیٰ قابلیت کے حامل پروفیسر ز صاحبان اور نوجوان طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی کامظہر ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ سبحان تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور میری ٹیم کے غیور اساتذہ کی بدولت گورنمنٹ کالج ڈنگہ نے انتہائی قلیل عرصہ میں درس و تدریس علمی ادبی تقریبات و مقابلوں کے ساتھ شاندار اور بے مثال تعلیمی نتائج کے باعث ضلع بھر کے صف اول کے کالجز میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے،ہماری بے مثال کامیابیوں کو کریڈٹ ہمارے کالج کے اساتذہ کرام اور سٹاف کو جاتا ہے جنہوں نے کالج کے ہر شبہ میں گرانقدر خدمات سر انجام دے کرکالج کا نام روشن اور زندہ جاوید کر دیا ہے،اپنے کالج کے نوجوان طالب علموں پر مجھے فخر اور ناز ہے انہوں نے شاندار تعلیمی نتائج کے ساتھ علمی ادبی کھیلوں کے مقابلوں سمیت ہر شعبہ میں اپن؛ی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے ڈگری کالج ڈنگہ کو گل و گلزار بنا دیا،پروفیسر زمان نیاز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پروفیسر زمان نیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رب العزت کے خاص فضل و کرم اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ،میرکالج و پرنسپل پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے ڈگری کالج ڈنگہ کو گل و گلزار بنا دیا،انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ پرنسپل پروفیسر رائے محمدنذیر عظیم کھرل کی آمد سے قبل پانی کے جوہڑ نما تھا،انہوں نے ایم پی اے میاں طارق محمود کی معاونت اور بھر پور تعاون سے کالج کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنا دیا انکے دور میں ڈگری کالج علاقہ کا مثالی کالج بن گیا ہے اورطلباء کی تعداد650سے تجاوز کر گئی ہے یہ انکی اعلیٰ کارکردگی کا کھلا اور منہ بولتا ثبوت ہے،ڈگری کالج ڈنگہ کے طلبہ بہت زیادہ ٹیلنٹ کے ساتھ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں پرنسپل اور سٹاف انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں نکھار لانے کیلے کوشاں ہیں،انکی تعلیم و تریت جدید خطوط پر کرتے ہوئے انہیں معاشرہ کا اچھا اور سود مند شہری بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،علم و ادب کی تقریبات معاشرہ کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔