لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بندوق کی گولی سے انتہا پسندی اور دھشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ مٹھی بھر لوگ نوجوانوں کو ورغلا کر غلط راستے پر چلا رہے ہیں۔
ایم ایچ میڈیکل کالج اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے دوسرے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولی سے امن ممکن نہیں اور تعلیم کی گولی سے ملک کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کیا کہ سول اور ملٹری ادارے مل کر مذاکرات کے عمل کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
مٹھی بھر لوگ معاشرتی نا ہمواری کی وجہ سے نوجوانوں کو غلط راستے پر چلا رہے ہیں۔ میڈل حاصل کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ لئے میدان عمل میں اتریں گے۔
تقریب میں 137 گریجویٹس میں ڈگریاں اور میڈل بھی تقسیم کئے گئے۔ بی ڈی ایس کے تیمور خان نے دس میڈل حاصل کئے جبکہ ایم بی بی ایس کے یوسف ظغر نے چھ میڈل حاصل جیتے۔