کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) اتحاد ٹاون کے علاقے محمدخان کالونی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے دستی بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں نے دستی بم پھینک کر فائرنگ بھی کی اور حب ریور روڈ کی جانب فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔