لالہ موسیٰ کی خبریں 15/2/2014
Posted on February 16, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
علماء مشائخ کنونشن کے انعقاد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہونگے، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنماو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علماء مشائخ کنونشن کے انعقاد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو نگے اور اس ملک میں امن قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو طالبان کے مختلف گروہوں کو سپورٹ کر رہی ہیں ان پر بھی نظر رکھی جائے کیونکہ خون ریزی سے پورے ملک کے اندر بالخصوص اور پوری دنیامیں بالعموم عدم اطمینان اور مسلمانوں کے نقصان کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پہلے ہی برما، فلسطین، افغانستان، شام، افریقہ اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور کہیں بھی ان کی کوئی شنوائی کرنے والی طاقتیں آگے نہیں بڑھ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت ہونے کے حوالے سے پاکستان کو تو پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا تھا مگر شومئی قسمت پاکستان کو خود عالمی طاقتوں نے انتشار ،حلفشار اور خون ریزی میں دھکیلا ہوا ہے اب پاکستان کے حکمرانوں، علماء کرام، سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی، میڈیا، دانشوروں، وکلائ، اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے طبقہ کے لوگوں کو اس میں خلوص دل اور نیک نیتی سے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہوئے اپنا مثبت رول ادا کرنا چاہیے۔
————————–
———————–
پیپلز پارٹی کے بعد اب ن لیگ کے دور میں بھی لالہ موسیٰ کے مسائل جو ں کے توں ہیں،پی ٹی آئی لالہ موسیٰ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) پیپلز پارٹی کے بعد اب ن لیگ کے دور میں بھی لالہ موسیٰ کے مسائل جو ں کے توں ہیں۔ایم این اے اور ایم پی اے کی طرف سے لالہ موسیٰ کے مسائل کو حل کروانے میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی ۔جی ٹی روڈ پر جان لیوا یو ٹرن،ٹوٹی پھوٹی سلیب،کیٹ آئیز کا نہ ہونا ،جی ٹی روڈ پر نصب خراب لائٹس،سروس روڈ پر نا جائز تجاوزات،نالوں کی صفائی جیسے حل طلب مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔جبکہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے عوام کی قیمتی جانوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔ لالہ موسیٰ میں بنایا جانے والا زنگ آلوداوور ہیڈ برج بھی ایڈورٹائزنگ کی نظر ہو چکا ہے۔سبزی منڈی روڈ پر نا جائز تجاوزات،دھامہ پھاٹک کامسئلہ تو انتہائی اہم ہے جہاں پر گھنٹوں ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے۔مین بازار کے سامنے بھی اوور ہیڈ برج بنایا جانا چاہیے۔ اگر ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان تھوڑی سے توجہ دیں تو لالہ موسیٰ کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوںسٹی صدر لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،غلام عباس بھٹہ،طاہر رفیق بٹ،چوہدری اصغر علی اکبر،احتشام افضل شیخ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔
————————–
———————–
دی ویلجرز سکول سسٹم باہروال نے ذہین طلباء کے لیے فری تعلیم کا اعلان کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں،محمد حفیظ ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)دی ویلجرز سکول سسٹم باہروال نے ذہین طلباء کے لیے فری تعلیم کا اعلان کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں آکسفورڈ سلیبس کے ساتھ قرآن پاک حفظ و ناظرہ کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں ان خیا لا ت کا اظہارممتاز ماہر تعلیم محمد حفیظ ایگز یکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی ویلجرز سکول جیسے ادارے میں آکسفورڈ سلیبس کے ساتھ قرآن پاک حفظ و ناظرہ کی سہولت اہل علاقہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں باقاعدہ حافظ قرآن قاری کی زیر نگرانی 40سے زائد بچوں میں سے 15کا 30واں پارہ حفظ کرنا خوش آئند ہے انہوں نہ مذید کہا کہ انتظامیہ نے جو نئے تعلیمی سال کے حوالے سے تعلیمی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت میں 90%سے زیادہ نمبر لینے والے اور ذہین طلباء کے لیے فری تعلیم, حاضر, ریٹائر ڈ آرمڈ فورسز حضرات اور ٹیچرز حضرات کے بچوں کے لیے خصوصی پیکچ جیسے اقدامات کو بے حد سراہتے ہیں اس سے دیہی علاقوں کے طلباء کو اعلی اور معیاری تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی دی ویلجرز سکول سسٹم باہروال نے نہایت ہی کم عرصے میں علا قے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے
————————–
———————–
اگر کوئی جی ٹی روڈ یا سروس روڈ پر کسی حادثے میں متاثر ہوا ہو وہ اپنا نام پتہ اور نقصان کی تفصیل مندرہ ذیل پتہ پر جمع کرواسکتا ہے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)ڈاکٹر سید اکرام الرحمن ہاشمی ،مرزا قمر الزمان ایڈووکیٹ،محسن ندیم،سہیل نواز،ڈاکٹر بشارت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کا کوئی عزیز یا پیارا صادق آباد سے لے ٹھیکریاں تک جی ٹی روڈ پر کسی حادثے میں زخمی یا فوت ہوا ہے یہ جنکی گاڑی رکشہ یا موٹر سائیکل اس علاقے میں جی ٹی رود یا سروس روڈ پر کسی حادثے میں متاثر ہوا ہو وہ اپنا نام پتہ اور نقصان کی تفصیل اور اگر حادثے کی کوئی فوٹو گراف ہے تو وہ بھی ان ایڈریس پر جمع کراوئیں تاکہ حکام بالا تک حالات کی سنگینی واضح کی جا سکے ڈاکٹر سید اکرام الرحمن ہاشمی مرکزی دفتر الاکرم ویلفیئر ٹرسٹ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ مرزا قمر الزمان ایڈووکیٹ الاکرم فری اسلامک لائبریری ریلوے روڈ نمبر2لالہ موسیٰ محسن ندیم محمدی کلینک لیبارٹری ریلوے روڈ لالہ موسیٰ سہیل نواز خان نائیس انسٹی ٹیوٹ لالہ موسیٰ
ڈاکٹر بشارت ملک انچارج محفل ذکر بشیر کلینک مال گودام روڈ لالہ موسیٰ۔
————————–
———————–