ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں کہ وہ پہلے نیند نہ آنے کی بیماری میں مبتلا تھی لیکن شادی کے بعد یہ بیماری ختم ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں نیند نہ آنے اور بے خوابی کی بیماری تھی، جب ساری دنیا نیند کے مزے لوٹتی تھی تو وہ دوستوں سے رابطوں سمیت مختلف کام سرانجام دیتی تھیں، لیکن شادی کے بعد ان کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے کیونکہ انہیں اب نیند آنے لگی ہے جس کی وجہ سے وہ اب رات کو زیادہ دیر تک نہیں جاگتیں۔
واضح رہے کہ ودیا بالن کے علاوہ بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے میگا اسٹارز بھی بے خوابی کی بیماری کا شکار ہیں۔