طالبان کے ساتھ مذاکرات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے: طارق سعید
Posted on February 16, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) طالبان کے ساتھ مذاکرات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے۔ روزانہ کی بنیادپر مذاکرات جاری رہے تو مسئلہ مہینوں نہیں ہفتوں میں حل ہوسکتا ہے۔
طالبان پشاور سینما اور پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں، بغیر شواہد کے شک نہیں کر نا چاہئے۔مذاکرات کا مقصد ملک کو امن کا گہوارہ بنانا اور انسانی جانوں کو بچانا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستانی بلاخوف گھر سے نکلیں اور معمول کی زندگی کی گزاریں۔
ہم صرف ملک میں امن چاہتے ہیں اور پرتشدد واقعات رونما نہ ہوں، ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO قصور و وائس چیئرمین یونین کونسل 35 طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوامن، انصاف اور روزگار کی فراہمی مسلم لیگ ن کی ترجیحات ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں امن و امان کے قیا م،عوام کو روزگار اور انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے حکومت کی اصلاحات کی بدولت ملکی معیشت بتدریج بہترہو رہی ہے۔
میاں شہبا زشریف نے پنجاب میں انقلابی پروگرامز کا آغاز کرکے صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے مسلم لیگ ن کا مشن عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے