کوئٹہ (جیوڈیسک) محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کو تخریب کاری سے بچانے کے لئے جیمرز لگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس میں گذشتہ روز تجرباتی بنیادوں پر جیمرز لگائے گئے تاہم اس پر بعد میں پوری طرح سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے چلنے والی تمام ٹرینوں میں جیمرز نصب کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے واقعہ کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے پر محکمہ ریلوے اپنے وسائل سے عملدرآمد کر رہا ہے۔