عراق کے مذہبی و سیاسی رہنما مقتدہ صدر کا سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان
Posted on February 17, 2014 By Geo Urdu متفرق خبریں
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے مذہبی و سیاسی رہنما مقتدہ صدر نے سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتدہ صدر نے اپنی ویب سائیٹ پر ہاتھ سے لکھا گیا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام دفاتر بند کر رہے ہیں اور صرف خیراتی کاموں کے لیے چند دفاتر کو چلایا جائے گا۔ مستقبل میں وہ کوئی سرکاری عہدہ قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی پارلیمنٹ میں ان کی کوئی نمائندگی ہو گی۔
واضح رہے کہ مقتدہ صدر اور ان کی ملیشیا مہدی آرمی امریکی افواج کی عراق میں موجودگی کے بارے میں شدید اختلاف رکھتی تھی، انہوں نے امریکی افواج کے خلاف بغاوت بھی کی تھی جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ایران میں جلا وطنی اختیار کرلی تھی تاہم 2011 میں وہ واپس آگئے تھے۔