قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 کوریائی سیاح اور 1 مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب واقع جزیرہ نما علاقے صناعی میں سیاحوں کی بس کے قریب زور دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3 کوریائی سیاح اور 1 مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو مصر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوئی کہ یہ کوئی کار بم دھماکا تھا یا سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔مقامی پولیس اس حوالے سے تصدیق کر رہی ہے۔