لندن میں بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

 Chiwetel Ejiofor

Chiwetel Ejiofor

لندن (جیوڈیسک) لندن میں ہونے والے برٹش آکیڈمی فلم ایورڈ میں 12 Years a Slave نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔ لندن کے رائل اوپرا ہاوٴس میں رنگا رنگ میلہ سجایا گیا، فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے، تقریب میں شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے۔

پھر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ پسندیدہ کہی جانے والی فلم گریو ٹی کو 12 Years a Slaveنے مات دے دی اور بہترین فلم کا ایورڈ لے اڑی۔ اسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے Chiwetel Ejiofor نے بہترین اداکار کا ایورڈ حاصل کیا۔ جبکہ فلم بلیو جیسمین میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر Cate Blanchett کو ایورڈ حاصل کیا۔